کاروبار
18 جون ، 2012

بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے8ارب جا ری، فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے8ارب جا ری، فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

اسلام آباد…بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے حکومت کی ایک اور کوشش تیل سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک طرف تو 8 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی ہے تو دوسری جانب فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ رقم کے اجراء سے بجلی کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔بجٹ میں توانائی کے لیے 120 ارب روپے مختص کیے گئے تھے تاہم اب تک 22 ارب روپے زیادہ دیئے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے کھاد کارخانوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر لگے ہوئے دو کھاد کارخانوں کو تقریباً یومیہ 110ملین مکعب فٹ گیس دی جا ری تھی جو وزارت پانی و بجلی کی درخواست پر تھرمل پاور پلانٹس کو منتقل کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :