کاروبار
18 جون ، 2012

پیٹرول پمپس کو تاخیر اور ضرورت سے کم تیل کی سپلائی

پیٹرول پمپس کو تاخیر اور ضرورت سے کم تیل کی سپلائی

کراچی…آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس کو ضرورت سے کم اور تاخیر سے تیل سپلائی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے فروخت میں مشکلات در پیش ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین عبدالسمیع خان کے مطابق اس وقت 30 فی صد کم تیل سپلائی کیا جا رہا ہے جس کے باعث فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری طرف آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان نے قیمت میں کمی کی اطلاعات کے پیش نظر 11 جون کے بعد سے بہت کم تیل خریدا تاکہ کم سے کم ذخیرے پر نقصان ہو جبکہ 16 جون سے یکدم سب پمپس کی زبردست طلب کے باعث انہیں تیل فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے تاہم اب صورتحال معمول پر آرہی ہے ۔

مزید خبریں :