18 جون ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدھ کی سہ پہر تین بجے سے 6بجے تک شٹر ڈاوٴن ہڑتال، پہیہ جام اور چائنہ چوک پر دھرنے کی کال دی ہے ۔ چیمبر کے قائم مقام صدر اسد فرید اور ایگزیکٹو ممبر منور مغل نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوزکانفرنس کے دوران احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راول پنڈی، کہوٹہ اور روات کے صنعتی زونز میں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ 90 ہزار فیکٹری مزدور کا روزگار ، خطرے میں پڑ گیا ہے اور انڈسٹریل آرڈرز پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے دن ٹیکسی اور ویگن یونین، کیبل آپریٹرز، چھوٹے دکان دار، فیکٹریاں اور کارخانے بند رہیں گے۔ پارلے منٹ ہاوٴس کے سامنے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک دھرنا دیا جائے اور یہ احتجاج پر امن کیا جائے گا۔