پاکستان
19 جون ، 2012

شہدادپور حلقہ پی ایس 83 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

شہدادپور حلقہ پی ایس 83 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

شہدادپور… سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 83 شھدادپور میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 93 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 25 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیاگیاہے۔ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 5 سو 51 ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کے لئے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالسلام تھہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،،ضمنی انتخابات میں عبدالسلام تھہیم کے فرزند شاھد تھہیم اور عوامی تحریک کے رفیق جکھرو سمیت 3 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

مزید خبریں :