03 اکتوبر ، 2016
وزیراعظم نے بھی فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کردیا وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے۔
اجلاس سے قبل دونوں رہنما ؤں کی مختصر گفتگو پارلے مانی پارٹیوں کے اجلاس سے پہلے استقبالیہ پر ہوئی۔ذرائع کے مطابق غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کو مانتے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے اشارے سے اسحاق ڈار کو بھی قریب بلالیااور ایم کیوایم پاکستان سے متعلق امور پر انہیں ہدایات دیں ۔