05 اکتوبر ، 2016
پورٹ قاسم ملکی ٹیکس آمدنی میں سب سے بڑی حصہ دار بن گئی۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹمز کو 20 ارب روپے کما کردیئے۔
محکمہ کسٹمز نے رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 246 ارب روپے ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ٘محکمہ کسٹمز نے جولائی سے ستمبر کے دوران 71 ارب روپے ڈیوٹیز، 131 ارب روپے درآمدی اشیاء پر سیلزٹیکس جبکہ 41 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے۔
پورٹ قاسم نے حکومتی آمدنی میں سب سے زیادہ 20 ارب روپے کمائے۔