20 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے سامنے نامعلوم ملزمان نے سوئے ہوئے ٹرک کے ڈرائیور سبحان اللہ کو جگانے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔