20 جون ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی میں سیکیوررٹی فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک اور 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 10شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بمباری میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔