20 جون ، 2012
اسلام آباد… حکومت کے اتحادی اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ انہیں وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کو ملک کو وزیراعظم بنائے جانے پر اعتراض نہیں ہے ۔ چودھری شجاعت حسین نے جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار ، صدر آصف علی زرداری کو دے دیا ہے ، چودھری شجاعت نے کہاکہ احمد مختار کو اگر وزیراعظم بنایا جاتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔