پاکستان
20 جون ، 2012

کابینہ ڈویژن سے گیلانی اور کابینہ کی فراغت کا نوٹیفکیشن جاری

کابینہ ڈویژن سے گیلانی اور کابینہ کی فراغت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد… وفاقی حکومت کی کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی اور انکی کابینہ کے فارغ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، یوسف رضا گیلانی30 دن کی کمی سے ، طویل ترین عرصہ تک منتخب وزیراعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل نہیں کرسکے ہیں ۔ کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف رضا گیلانی 26 اپریل 2012ء سے ملک کے وزیراعظم نہیں رہے ہیں ، کیبنٹ ڈویژن نے یہ نوٹی فکیشن، سپریم کورٹ کا آرڈر آنے کے بعد جاری کیا ہے ، سابق وزیراعظم کی کابینہ کے ارکان کے فراغت کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ، 19 جون کے عدالتی حکم کے مطابق یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے پر 26 اپریل کو ہی نااہل ہوگئے تھے ، اس طرح وہ طویل ترین عرصہ تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز بھی نہیں لے سکے ہیں، ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان 15 سو 24 دن تک وزیراعظم رہے تھے جبکہ 25 مارچ 2008ء کو وزیراعظم منتخب ہونے والے یوسف رضا گیلانی ،14 سو 94 دن اس عہدے پر رہ سکے ہیں ، اس طرح وہ 30 دن کے فرق سے ، اعزاز احاصل کرنے سے محروم رہے ہیں ۔

مزید خبریں :