پاکستان
20 جون ، 2012

علم تھا وزیراعظم سے متعلق کیا عدالتی فیصلہ آنے والا ہے، اعتزاز احسن

علم تھا وزیراعظم سے متعلق کیا عدالتی فیصلہ آنے والا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ، انہوں نے اسپیکر رولنگ کیس میں فیصلہ آنے سے پہلے ہی اسے ججز کے چہرے پر پڑھ لیا تھا اس لئے وہ آرڈر سنائے جانے کے وقت ، عدالت نہیں آئے تھے ۔ اعتزاز احسن نے آج سپریم کورٹ عمارت میں صحافیوں سے مختصر گفت گو میں کہاکہ انہیں گزشتہ روز علم تھا کہ وزیراعظم سے متعلق کیا عدالتی فیصلہ آئے گا، اسی وجہ سے وہ فیصلہ کے وقت عدالت میں نہیں تھے، اعتزاز احسن نے کہاکہ اسپیکر رولنگ کیس میں عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے ہی یہ عدالتی بنچ کے تینوں ججز کے چہرے پر واضح تھا۔

مزید خبریں :