پاکستان
20 جون ، 2012

گیلانی کی ناہلی کے بعد کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

گیلانی کی ناہلی کے بعد کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

لاہور… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد26اپریل سے19جون تک ان کے اقدامات کوغیرآئینی قراردینے کیلئے ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ محمد شمائل ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کوبطوررکن قومی اسمبلی اوربطوروزیراعظم کو26اپریل سے نااہل قراردیا،جس کامطلب ہے کہ ملک میں 26اپریل سے حکومت کاکوئی وجود نہیں تھا۔ درخواست میں کہاگیاکہ 26اپریل سے 19جون تک یوسف رضا گیلانی کے بطوروزیراعظم اوران کی کابینہ کے تمام فیصلے غیرآئینی اورغیرقانونی ہیں لہذا عدالت ان کی نااہلی کے عرصہ کے دوران کئے گئے تمام فیصلوں کوجن میں وفاقی حکومت میں اعلی افسروں کی تقرریاں تبادلے اورترقیاں جبکہ قومی بجٹ پیش کرنے سمیت دیگراقدامات شامل ہیں کوکالعدم قراردے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ اس عرصہ کے دوران یوسف رضاگیلانی نے جتنے غیرملکی دورے کئے ان کے اخراجات قومی خزانے سے وصول کرنیکی بجائے یوسف رضا گیلانی سے وصول کئے جائے۔درخواست کی پیروی اظہرصدیق ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :