پاکستان
20 جون ، 2012

نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے حکمران اتحاد کا اجلاس آج ہوگا

نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے حکمران اتحاد کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد… نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، آج سہہ پہر چار بجے ایوان صدر میں طلب کیا گیا ہے، پارٹی قیادت نے اس اجلاس میں تمام ارکان کو لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے، اس میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد پیدا سیاسی صورت حال اور قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے متوقع انتخاب پر غور ہوگا، نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے اتحادی جماعتوں نے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کو اختیار دینے کا اعلان کیا تھا، حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف کی پارلے مانی پارٹی کا اجلاس ، پارٹی صدر چودھری شجاعت کے گھر پر آج شام 6 بجے بلایاگیا ہے، اس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کی نئی نامزدگی سے متعلق امور پر غور ہوگا۔

مزید خبریں :