20 جون ، 2012
کراچی… کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس کی جانب سے کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں،پولیس کی جانب سے ٹرک بھی کھڑے کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ کنٹینرز بھی لگائے ہیں،پولیس حکام کے مطابق تمام تر اقدامات کسی بھی ممکنہ احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر کئے گئے ہیں،جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،لیکن پیدل چلنے والے افراد کو نہیں روکا جارہاہے۔