پاکستان
20 جون ، 2012

لڑکیاں زندہ ہیں،سپریم کورٹ نے کوہستان کیس نمٹا دیا

لڑکیاں زندہ ہیں،سپریم کورٹ نے کوہستان کیس نمٹا دیا

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کوہستان میں شادی تقریب کی ویڈیو فلم میں شریک لڑکوں اور لڑکیوں کے خلاف جرگہ کے مبینہ فیصلے کے ازخودنوٹس کیس کو نمٹاتے ہوئے کہاہے کہ اس معاملے میں شامل تمام لڑکیاں زندہ ہیں ،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوہستان جرگہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو ایم این اے بشری گوہر، سیشن جج اور سول سوسائٹی پر مشتمل کمیشن رپورٹ پیش کی گئی اور بتایاکہ پانچ میں سے باقی 2 لڑکیوں بھی زندہ ہیں،سول سوسائٹی کی نمائندہ فرزانہ باری نے یہ بھی کہاکہ دو لڑکیوں کی شناخت میں دُشواری پیش آئی ہے، اٹارنی جنرل نے کہاکہ کوہستان کا بیان کردہ تمام واقعہ جھوٹا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لڑکیوں کے زندہ ہونے کی رپورٹ دینے والے جوڈیشل آفیسر پر اعتماد ہے،رحمان ملک اور انتظامیہ نے تعاون کیا ،لڑکیاں قتل ہونے کی اطلاع مستند نہیں، متاثرہ لڑکوں کے بھائی کے وکیل نے بتایاکہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی جان کو بھی خطرہ ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ بظاہر یہ مسئلہ اُنہی لڑکوں کی طرف سے پیدا کیا گیا ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، سیکیورٹی کیلئے عدالت کے پاس نہیں کمشنر اور ڈی آئی جی کے پاس جائیں، غیرقانونی جرگوں کی عدالت مذمت بھی کرتی ہے، بعد میں عدالت کیس نمٹاتے ہوئے کہاکہ ایسی کوئی ٹھوس وجہ نہیں کہ کمیشن کو رپورٹ کو تسلیم نہ کیا جائے ، پھر بھی مزید کوئی مسئلہ ہوا تو معاملہ پھر ٹیک اپ کرلیاجائے گا۔

مزید خبریں :