20 جون ، 2012
کراچی …کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 49 گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات پولیس میں رپورٹ ہوئے ہیں۔سی پی ایل سی اعداد شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے شہریوں سے 29 موبائل فونز چوری اور چھینے جانے کے واقعات پولیس میں رپورٹ ہوئے،جبکہ مختلف علاقوں سے 13 گاڑیاں اور 36 موٹر سائیکلیں چوری اور اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔سی پی ایل سی اعداد شمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے دوران رواں ماہ کے 19 دنوں میں 1 ہزار103 سے زائد شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے،جبکہ اسٹریٹ کرائم کے دوران رواں ماہ کے 19 دنوں میں 249 شہری اپنی قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے،جبکہ اسٹریٹ کرائم کے دوران رواں ماہ کے 19 دنوں میں 1 ہزار6 شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے بھی محروم ہوگئے۔