20 جون ، 2012
اسلام آباد… پاکستان کیلئے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کرپشن اور سکیورٹی ایشوز کو پاکستان کے بڑے مسائل قرار دیا ہے جبکہ موجودہ پاک امریکا تعلقات کے مشکل ترین دور کے جلد بہتر ہوجانے کی امید بھی ظاہر کی ہے ۔ کیمرون منٹر نے اسلام آباد مین چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں کرپشن اور سکیورٹی کے مسائل ہیں، اس کی وجہ سے امریکی ادارے، یہاں سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں، پاکستان کو کرپشن اور قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق اپنا تاثر ٹھیک کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ موجودہ دن ، پاک امریکا تعلقات کے مشکل ترین دن ہیں تاہم امید ہے کہ تعلقات جدل معمول پر آجائیں گے۔