20 جون ، 2012
لاہور… لاہور شہر کو بجلی فراہم کرنے والے 6 میں سے 5 پاور پلانٹس تیل نہ ملنے پر بند ہو گئے ہیں جس سے شارٹ فال کئی گنا بڑھ گیا ہے شہریوں کو اس شدید گرمی میں 13 سے 15 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے۔ وزارت پانی وبجلی حکام کی طرف سے اعلانات کے باوجود لاہور کے قریب چلنے والے پاور پلانٹس کو تیل کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکی جس کے نتیجے میں سیف 105 میگاواٹ ،اورینٹ 106 میگاواٹ، ہال مور 207 میگاواٹ ،جاپان 119 میگاواٹ اور سدرن 120 میگاواٹ پاور ہاوسز تیل نہ ملنے پر بند ہو گئے ہیں ۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل ملنے پر لاہور کو بجلی کی فراہمی بہتر وہ سکتی ہے دوسری لاہور کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کو دوگنا کر دیا گیا ہے او ردوران 8کی بجائے 13 سے 15 گھنٹہ ہو گیا۔ گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے جبکہ کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ۔