20 جون ، 2012
کراچی…دوسرے کراچی گیمز 25 جون سے شروع ہوں گے، تین روزہ مقابلوں میں قومی کھیل ہاکی ، ٹیبل ٹینس اور فٹبال کے مینز مقابلے شامل ہی نہیں۔کراچی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے میڈیا کو بتایا کہ 25 سے 27 جون تک ہونے والے مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے مجموعی طور پر 52 مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ تاہم مردوں کے مقابلوں میں ہاکی ، فٹبال اور ٹیبل ٹینس شامل نہیں، منتظمین کا کہنا ہے کہ ان تینوں اسپورٹس کی صوبائی فیڈریشنز نے کئی بار یاد دہانیوں کے باوجود بھی شرکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔