20 جون ، 2012
اسلام آباد… پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے مئی تک 13ارب 93کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں درآمدی بل 33فیصد بڑھ گیا ۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے مئی تک 9 ارب 36کروڑڈالر کی پٹرولیم مصنوعات جبکہ 4ارب 57کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا۔ گیارہ مہینوں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.7 فیصد بڑھیں جبکہ اس عرصے میں خام تیل کی درآمدات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک مشنری کی درآمدات میں 5.64فیصد اضافہ ہوا ، جو 5ارب سات کروڑ ڈالر رہیں۔اس عرصے میں میں موبائی فونز کی درآمد 32فیصد بڑھی۔اور گیارہ مہینوں میں 63کروڑ 19لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیئے گئے۔جولائی سے مئی تک ایگرکلچر اینڈ کیمیکلز کی درآمدات میں 14.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 6ارب 53کروڑ ڈالر کی رہیں۔