20 جون ، 2012
کراچی…یکم سے 15 جون تک تقریباً 5 لاکھ ٹن یوریا فروخت ہونے کے بعد اس ماہ فروخت ریکارڈ سطح پر رہنے کا امکان ہے۔تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں 7 لاکھ ٹن یوریا کی فروخت کا امکان ہے جو جون کے مہینے کا ایک ریکارڈ ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے گیس پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اور یہی اس کی فروخت میں اضافے کا سبب بھی ہے۔یوریا تیار کرنے والی والی کمپنیوں نے پہلے ہی فی بیگ کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق 18 جون سے ہوچکا ہے۔مئی 2012 میں یوریا کی فروخت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی تھی۔