02 نومبر ، 2016
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں یا وقت سے پہلے ہم تیارہیں،ڈاکٹرعاصم جلدی بری ہوںگے،ہمیں عدالتوں پراعتماد ہے۔
ڈاکٹرعاصم سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیڑھ سال سے وفاقی حکومت نے رکھا ہوا ہے۔ جلد دیگر دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےمڈٹرم انتخابات کی بات نہیں کی،تاہم اگرمڈٹرم انتخابات ہوتے ہیں توآئین میں اس کی گنجائش ہے،ہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے، بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے ہیں،احتجاج سب کاجمہوری حق ہے پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہےاس وقت تک ایپکس کمیٹی کےاجلاس ہوں گے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع یا نئے چیف کافیصلہ وزیراعظم کا ہے۔
بلدیات نمائندوں کے اختیارات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی میں ہیں کہ آج بھی مشرف دور کے اختیارات حاصل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شادی ہالز اور کاروبارجلدی بند کرنے پر اتفاق کی کوشش ہورہی ہے،ہم کسی بھی فیصلے میں جلدبازی نہیں چاہتے۔حادثات میں جاں بحق افراد کےاہلخانہ کو1 لاکھ روپے انشورنس کے دیے جائیں گے۔