02 نومبر ، 2016
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات ’’را‘‘ کے ایجنٹ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات تھا، وہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث اور تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کے افسر بلبیر سنگھ بھی فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہیں، بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرانے میں سرگرم عمل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان سے نکالاجانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا،سرجیت سنگھ نے عبدالحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا،اس حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن کے مزید کئی نام بھی سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلبیر اور راجیش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا۔