23 جون ، 2012
اسلام آباد…نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہونے والے پہلے اور اہم اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منعقد اجلاس میں پاورپلانٹس کویومیہ 28 ہزارٹن تیل کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت پٹرولیم تیل کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔اس کے علاوہ نیشنل گرڈکوروزانہ 1200 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائیگی،جس کے ذریعے نیشنل گرڈاسٹیشن میں 1200 میگا واٹ بجلی شامل ہوگی اور صورت حال میں بہتری کی صورت حال پیدا ہو گی۔اجلاس میں کے ای ایس سی کوبھی 100 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد کے ای ایس سی اضافی گیس سے300میگا واٹ بجلی پیداکرسکے گی۔