کھیل
24 جون ، 2012

گال ٹیسٹ:سری لنکا کا پاکستان کو فالو آن دینے کی بجائے خود بیٹنگ کافیصلہ

گال ٹیسٹ:سری لنکا کا پاکستان کو فالو آن دینے کی بجائے خود بیٹنگ کافیصلہ

گال …گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے،سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو100رنز پر آوٴٹ کرکے فالوآن کا شکار کردیا تاہم سری لنکا نے پاکستان کو فالودینے کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔گال میں جاری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اننگز کا آغاز 5 وکٹ پر 48 رنز سے کیا، یونس خان اور ایوب ڈوگر نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی، لیکن یونس خان 29 رنز بناکر امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہوئے جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایوب ڈوگر 25 رنزکے ساتھ نمایاں رہے،عدنان اکمل 9رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے جبکہ عبد الرحمن اور عمر گل بالترتیب 1اور2رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں100رنز بناآوٴٹ ہوگئے، یہ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے قومی ٹیم 2009 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 90 رنز بناکر آوٴٹ ہوئی تھی۔سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 472 رنز بناکر آوٴٹ ہوئی تھی۔

مزید خبریں :