پاکستان
25 جون ، 2012

اپر دیر :سیکیورٹی فورسز پر حملہ،تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی

پشاور…تحریک طالبان پاکستان نے اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیو نیوز کو ٹیلی فون کر کے اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ دار قبول کی۔ اور کہا کہ اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چار سیکیورٹی اہلکار تحریک طالبان پاکستان کے قبضے میں ہیں اور حملے میں ان کا کوئی ساتھی نہیں مارا گیا۔

مزید خبریں :