05 دسمبر ، 2016
گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کے اسپتال ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے اور ان کے پھیپھڑوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں نے سعید الزماں صدیقی کے پھیپڑوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے تاہم پاکستان میں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جاتا۔
اسپتال ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ امریکا، برطانیہ اور بھارت میں ممکن ہے، تاہم 80 سال عمر ہونے کے باعث سعید الزماں صدیقی کا ٹرانسپلاٹیشن ہونا ان کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ان اطلاعات کے بعد گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے اب کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔