06 دسمبر ، 2016
انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 ملک بھر میں نافذ کردیا گیاہے، غیر منقولہ جائیداد خریدنے والا شخص رقم کے فرق پر 3 فی صد ٹیکس ادا کرکے غیرقانونی جائیداد کو قانونی بنا سکے گا ۔
انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ء کے تحت وہ کالا دھن سفید ہوسکےگا جو پراپرٹی کے ڈی سی ریٹ اور ایف بی آر ریٹ میں فرق کے برابر ہو، پراپرٹی کا انویسٹر اگر ٹیکس فائلر ہے تو قیمت کا 3 فیصد انکم ٹیکس دے گا اور نان فائلر انویسٹر کل قیمت کا 4 فیصد انکم ٹیکس ادا کرے گا۔
یکم جولائی 2016ء سے پہلےخریدی گئی غیر منقولہ پراپرٹی 3 سال کےاندر فروخت کرنے پر 5 فیصد کیپٹل گین ٹیکس ہوگا، مسلح افواج رینجرز اور پولیس کے شہداء کے قانونی وارث ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنی ہوں گے۔
یہ استثنیٰ صرف حکومت سے ملنے والے پلاٹ فروخت کرنے پر ہوگا، اسی طرح وفاقی اور صوبائی ملازمین کے ورثاء کو بھی ایسا پلاٹ فروخت کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔