پاکستان
06 دسمبر ، 2016

دہشتگردی کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی ہے، آرمی چیف

دہشتگردی کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کوئٹہ کادورہ کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔

آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ، اقتصادی راہداری منصوبوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، انہوں نے سدرن کمانڈ کا دورہ بھی کیا، اس سےپہلے جب آرمی چیف کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں :