06 دسمبر ، 2016
وزیرمملکت آئی ٹی وٹیلے کام انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے فیصلہ ان کےحق میں آگیا ہے۔
انوشے رحمان نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے بوریاں بھربھرکر ثبوت لانےکاوعدہ کیا، پھر کتابوں کو بطور ثبوت پیش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ثبوتوں کو عدالت نے ردی قرار دے دیا، عمران خان آج تک منی لانڈرنگ اورکرپشن کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔