06 دسمبر ، 2016
پاناما کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید اورپی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کے درمیان نعیم بخاری کی عمر کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ زیر کفالت ہونے کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے، قانون میں زیر کفالت کی کیا تعریف کی گئی ہے اس کاجائزہ لینا ہوگا، ہم بھی تلاش کر رہے ہیں آپ بھی تلاش کریں۔
جس پر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جناب میں عمر میں آپ سے بڑا ہوں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ بخاری صاحب آپ عمر بتا دیں پھر کچھ نہیں کہوں گا۔
جس پرنعیم بخاری نے بتایا کہ ان کی عمر اڑسٹھ سال سے زیادہ ہے، عدالت میرے ساتھ مذاق نہ کرے ، تو جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ پھر آپ تسبیح پکڑیں اور گھر جا کر اللہ اللہ کریں۔