07 دسمبر ، 2016
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ کی عمر 43 برس تھی، وہ ایک نومولود سمیت 4 بیٹیوں کے والد تھے۔
طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایئرہوسٹس اسما ءعادل اپنے2 کمسن بچوں کو ساس سسر کی نگرانی میں چھوڑ کر گئی تھیں، اپنے آخری ایس ایم ایس پیغام میں انہوں نے سسر کا شکریہ ادا کیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے فرسٹ آفیسراحمد جنجوعہ کے جاں بحق ہونے پر ان کے محلے کے لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اہل محلہ کا کہنا ہے کہ احمد جنجوعہ با اخلاق اور محبت کرنے والے شخص تھے۔
ان کے اہلخانہ حادثے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے، اس لیے ان کی رہائشگاہ پر کوئی نہیں تھا، تاہم ان کے جاننے والوں کا ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔