07 دسمبر ، 2016
خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیرمعدنیات اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی آخر کار عمران خان کے خلاف بول پڑے، ضیاء آفریدی کہتے ہیں کہ کھلاڑی کے صوبے میں کھلاڑیوں کی قدرو قیمت نہیں ہے۔
انہوں نے پشاور میں مارشل آرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے، صوبے میں کھلاڑیوں کے حالات دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے۔
ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ3 سالوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جو اعلان کئے گئے وہ جھوٹ تھے۔