08 دسمبر ، 2016
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے کمیشن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ ہی فیصلہ کرے ۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہماری نظر میں ہم کل عدالت میں کیس جیت چکے ہیں، نوازشریف کے وکیل نے کل عدالت میں کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں سیاسی بیان دیا یعنی جھوٹ بولا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس اپنی بات سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزات ہی نہیں ہیں، نواز شریف کل کیس ہار گئے ہیں، ان کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہیں۔