08 دسمبر ، 2016
ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر بھاگ رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے کمیشن پرحتمی تجویز کل عدالت میں دی جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر کمیشن بنا توحسین نواز کے وکیل عمران خان کو طلب کریں گے، عمران خان کو گواہی دینے اور سوالات کیلئے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اپنے وکیل اکرم شیخ کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی، کمیشن بننے پر عمران خان کا کیس کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کی جائے گی جبکہ جہانگیر ترین کا کیس بھی کمیشن کو بھیجنے کا کہا جائے گا۔