08 دسمبر ، 2016
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا اور ہائی پروفائل تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاک چین جنگی مشقوں ’’واریئر 4‘‘ کا جائزہ لیا، دوماہ سے جاری مشقوں کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی مہارت بڑھانا تھا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشترکہ مشقوں نے پاکستان اور چین کی افواج کو اکٹھا کیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رینجرز، پولیس اور اے ایس ایف کو تربیت دینے پر ٹریننگ سینٹر کے اسٹاف کی تعریف کی۔