پاکستان
12 دسمبر ، 2016

لاہور:شدیددھند، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور:شدیددھند، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

لاہور شہر میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، نجی ایئرلائن کی کراچی سےآنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا۔

نجی ائیرلائن کی دبئی سےآنے والی پروازکو ملتان بھجوادیا گیا، فیصل آباداور گوجرانوالہ میں بھی دھند ہے، جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی ہے ۔

موٹروے پولیس نےدھندکےدوران شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے، ناگزیر سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں :