26 جون ، 2012
تہران. . . .ایرانی نیوزایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ مصرکے صدرمحمدمرسی اسرائیل سے امن معاہدے پر نظرثانی اورایران سے تعلقات استوار کریں گے۔۔جبکہ مصری صدرکے ترجمان نے رپورٹ کومستردکردیاہے۔ایران کی نیوزایجنسی نے نومنتخب مصری صدرکاایک انٹرویوشائع کیاہے جس کے مطابق اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر محمدمرسی مشرق وسطیٰ میں اسٹریٹجک توازن قائم کرنے کیلئے اسرائیل سے امن معاہدے پردوبارہ غورکریں گے جبکہ ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے۔دوسری جانب مصری صدرکے ترجمان نے ایرانی رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمرسی نے کبھی ایرانی نیوزایجنسی کوکوئی انٹرویونہیں دیا۔