دنیا
26 جون ، 2012

بیلجیئم :دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ، 6مسلمانوں کو قید کی سزا

بیلجیئم :دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ، 6مسلمانوں کو قید کی سزا

برسلز . . . . بیلجیئم کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 6مسلمانوں کو قید کی سزا سنادی ہے۔برسلز کی عدالت میں 7مسلمانوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔عدالت نے چھ افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی۔گروہ کے ایک لیڈر کو 11سال اور دوسرے کو 8سال قید جبکہ دیگر ارکان کو 5سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ایک ملزم کو بری کردیا گیا۔تمام افراد کا تعلق برسلز کی مقامی مسجد سے ہے۔

مزید خبریں :