26 جون ، 2012
نیویارک… امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد لاپتہ ہوگئے۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فلوریڈ امیں سمندری طوفان کے باعث بارشیں اور تیز ہوائیں چلیں جن کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔ تیز ہوائیں چلنے سے پاور لائنز بھی گر گئیں جس کی وجہ سے پینتیس ہزار گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلوریڈا کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔