26 جون ، 2012
برسلز…نیٹو ممالک نے شام کی جانب سے ترک فوجی طیارہ گرائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔بیلجیم کے شہر بر سلز میں ہونے والے اجلاس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے کہا کہ شام کی جانب سے ترک فوجی طیارہ گرانے کا عمل ناقابل قبول ہے، شامی حکومت کو ایسے عمل کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔