پاکستان
03 جنوری ، 2017

مردان کا اشفاق ترکی میں مبینہ طور پر تاوان کیلئے اغوا

مردان کا اشفاق ترکی میں مبینہ طور پر تاوان کیلئے اغوا

 

مردان کے نوجوان اشفاق کو ترکی میں مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغوا کرلیا گیا ہے،اشفاق کے والد امتیاز کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے ان کے بیٹے پر تشدد کی ویڈیو بھیجی ہے۔

اشفاق کے والد کے مطابق اشفاق کو 12 دسمبر کو اغوا کیا گیا اور کئی بار تاوان کے لیے ترکی سے فون آیا، اغوا کار 50 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اشفاق کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا تین سال پہلے افغانی دوست رحیم اللہ کی دعوت پر ترکی گیا اور وہاں بیکری کا کام کرتا تھا، اشفاق پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے اس کے والد سے رابطہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :