09 جنوری ، 2017
کوئٹہ میں لیاقت بازارسےملحقہ شاپنگ سینٹرمیںلگی آگ پر قابو پالیا گیا ،آگ سےایک شخص معمولی زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شاپنگ سینٹر میں لگنی والی آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ لے لیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے عمدہ کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہو ئے آگ پر قابو پایا،آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی12گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کے باعث ایک شخص معمولی زخمی ہواجسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاںاس کو طبی امداد جا ری ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابوپالیا گیا ہےتاہم کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔