09 جنوری ، 2017
کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے۔
خالد بن ولید روڈ پر مسلح ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ شہری نے اُن پر فائرنگ کردی جس سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئےاوراسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔
فائرنگ کے واقعے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی جمشید ٹاون طاہر نورانی کے مطابق شہری عبدالرحمان ناصر نے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی۔ عبدالرحمان کھانا خریدنے آئے تھے جبکہ مارے گئے ایک ڈکیت کی شناخت آغا گل کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری ہے ۔