09 جنوری ، 2017
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی عیادت کی ۔ ندیم نصرت نے قائدتحریک کی جانب سے شمائلہ عمران کی خیریت دریافت کی اوران کی جلدصحتیابی کے لئے دعاکی ۔
شمائلہ عمران نے خبرگیری پرقائدتحریک،کنوینرندیم نصرت اورایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا۔
واضح رہے چندروزقبل لندن کے اسپتال میں شمائلہ عمران کاآپریشن ہواہے اورکچھ روز اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد شمائلہ عمران اب رہائش گاہ پر منتقل ہوچکی ہیں ، انکی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہیں۔