11 جنوری ، 2017
امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بار پھر اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کو دو قومی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
اوباما کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کی پالیسی کے باعث فلسطینی ریاست کا قیام مشکل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہی وہ اور وزیر خارجہ جان کیری متعدد بار اسرائیل پر زور دے چکے ہیں کہ وہ نئی بستیوں کی تعمیر روک دے تاہم ان اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔