پاکستان
20 جنوری ، 2017

نصرت سحر کی تقریر کے دوران تیمور تالپور آوازیں کستے رہے

نصرت سحر کی تقریر کے دوران تیمور تالپور آوازیں کستے رہے

 

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نصرت سحر عباسی کی تقریر کے دوران حکومتی رکن تیمور تالپور ان پر آوازیں کستے رہے۔

کئی بار اسپیکر شہلا رضا نے انہیں روکا بھی، لیکن وہ باز نہ آئے، اس پر فنکشنل لیگ کی رکن بھی غصے میں آگئیں، بولیں کہ اگر ان کی زبان سے کچھ نکل گیا تو عجیب و غریب آوازیں نکالنے والے جوتے چھوڑ کر بھاگیں گے۔

کل طلال چوہدری نے گولہ باری کی تھی جس پر پیپلزپارٹی کے یہی تیمور تالپور آج پھٹ پڑے، انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنےلوگوں کو سنبھالیں کیونکہ ان کی پگڑی پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہے، جھٹکا دیا تو قدموں میں ہوگی۔

مزید خبریں :