پاکستان
01 فروری ، 2017

لنڈی کوتل ،پک اپ کھائی میں گرگئی، 10افراد جاں بحق

لنڈی کوتل ،پک اپ کھائی میں گرگئی، 10افراد جاں بحق

خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ایک پک اپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے۔

خاصہ دارفورس کے ذرائع کے مطابق پک اپ لنڈی کوتل کےعلاقےکم شلمان میں کھائی میں گری ہے،جاں بحق ہونے والوں میں5خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیںجن میں سے ایک زخمی کو لنڈی کوتل جبکہ دوسرے کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر آپس میں رشتہ دار ہے۔

 

مزید خبریں :