دنیا
16 فروری ، 2017

جوہری ہتھیاروںپر پابندی،آسٹریلیا کا کانفرنس میں شرکت سے انکار

جوہری ہتھیاروںپر پابندی،آسٹریلیا کا کانفرنس میں شرکت سے انکار

آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس میں جوہری ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا جاناہے۔

یہ کانفرنس 27 مارچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی مجوزہ ڈیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے۔

گزشتہ برس ایک سو تئیس ممالک نے اس کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔ تاہم آسٹریلیا ان اڑتیس ممالک میں شامل ہے، جنھوں نے اس حوالے سے مخالفت کی تھی۔

 

مزید خبریں :