دنیا
16 فروری ، 2017

افغانستان :پکتیکا میں دھماکا،12افراد ہلاک ، تین زخمی

افغانستان :پکتیکا میں دھماکا،12افراد ہلاک ، تین زخمی

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکا،12افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا اور غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا سڑک کے کنارے نصب بم سے کیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق مشرقی ۱فغانستان کے صوبے پکتیکا میں جمعرات کی صبح افغان وقت کے مطابق گیارہ بچے ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات آنے تک بارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا سڑک کنارےنصب بم سے کیا گیا جس کانشانہ اسکول بس بنی۔

دریں اثنا پکتیکا کے گورنر الیاس وحدت کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وین میں سوار تمام بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔جن میں سے سات ایک دینی مدرسے کے طالب علم تھے۔